سپریم کورٹ

آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں بڑا ڈیجیٹل انقلاب لانے کا فیصلہ

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سپریم کورٹ میں عدالتی و انتظامی امور کی ڈیجیٹلائزیشن میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

وکلاء اور سائلین کی سہولت کیلئے عوامی سہولت ڈیسک، ای کورٹس، ایل ای ڈی ڈسپلے اور ای پیپر بکس سمیت جدید نظام مرحلہ وار مکمل کرنے کی منظوری بھی دی گئی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کوٹہ کیس : حکومت کی جانب سے آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں فوری سماعت کیلئے درخواست دائر

چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوامی سہولت ڈیسک کو جلد فعال کیا جائے تاکہ وکلاء اور سائلین کو روزانہ کی بنیاد پر ضروری معلومات باآسانی دستیاب ہو سکیں۔

عوامی سہولت ڈیسک کے ذریعے عدالت سے متعلق معلومات کی فراہمی اور سائلین کی رہنمائی میں آسانی پیدا ہونے کی توقع ہے۔

اجلاس میں ای کورٹس کے نظام کو بھی مزید مؤثر بنانے اور عدالتی معاملات میں جدید ڈیجیٹل ذرائع کے استعمال کو فروغ دینے پر توجہ دی گئی۔

ایل ای ڈی ڈسپلے اور ای پیپر بکس کے نفاذ سے عدالتی معلومات تک رسائی اور کاغذ کے استعمال میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

چیف جسٹس نے آخر میں یہ بھی کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے منصوبوں پر مقررہ مراحل کے مطابق تیزی سے کام کیا جائے تاکہ جدید عدالتی سہولیات جلد از جلد وکلاء اور سائلین کو فراہم کی جا سکیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر سپریم کورٹ ،توہین عدالت کیس میں آزاد کشمیر یونیورسٹی کے رجسٹرار کو 10ہزار جرمانہ

چیف جسٹس نے روزانہ معلومات کی فراہمی کے لیے عوامی سہولت ڈیسک جلد فعال کرنے کی ہدایت کر دی۔