محسن رضائی

ہماری شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز کھلے گی نہ مذاکرات ہوں گے، محسن رضائی

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری میجر جنرل محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران مذاکرات کے اس دور میں واپس نہیں جائے گا جو جنگ سے پہلے کا تھا۔

امریکا کو پہلا قدم اٹھانا ہوگا، جب تک ہماری شرائط پوری نہیں ہوتیں، آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر کی جنرل اسمبلی میں دبنگ تقریر امریکا کو ہضم نہ ہوئی، وفد کا واک آئوٹ

ایرانی میڈیا کے مطابق میجر جنرل محسن رضائی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران نے تنازع کے حل کے لیے 7شرائط مرتب کی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ شرائط تحریری طور پر پاکستان اور قطر کے پاس موجود ہیں،جب تک ہماری شرائط پوری نہیں ہوتیں، آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی اور ہم مذاکرات نہیں کریں گے۔

میجر جنرل محسن رضائی نے کہا ہے کہ خطے کے ملک امریکی مہم جوئی کا حصہ نہ بنیں، اگر انہوں نے ایرانی طیاروں کو آمدورفت کی اجازت نہ دی، تو ان کے اپنے ہوائی اڈوں سے بھی پروازیں نہیں اڑ سکیں گی۔

جنرل محسن رضائی نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں ٹرمپ کا بیان جنگی جرائم کے ملزم اور شکست خوردہ جارح کے بھونڈے اور احمقانہ دفاع کے سوا کچھ نہیں ، اسلامی انقلاب کے آغاز سے لے کر اب تک ہم نے کسی پر حملہ نہیں کیا،،ہم نے صرف اپنا دفاع کیا ہے۔

جنرل رضائی نے دعویٰ کیا کہ ایرانی افواج پہلی بار اپنے میزائل کو براہِ راست ’یو ایس ایس جارج واشنگٹن بحری بیڑے کے اوپر اڑانے کے قابل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: چینی صدر اہم دورہ پر امریکا پہنچ گئے، ٹرمپ نے خاتون اول کے ہمراہ استقبال کیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکا کےوفود کی نیویارک میں اہم ملاقات بھی ہوئی تھی جس میں مذاکرات بحالی سمیت دیگر نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا،امریکی صدر صدر ٹرمپ ملاقات میں پیشرفت کا دعویٰ کرچکے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سے امریکی وفود کی ملاقات امریکاکی درخواست پر ہوئی جس میں ایران نے اپنے دوٹوک موقف کااعادہ کیا۔