چینی صدر اہم دورہ پر امریکا پہنچ گئے، ٹرمپ نے خاتون اول کے ہمراہ استقبال کیا

چینی صدر شی جن پنگ 3 روزہ اہم دورہ پر امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن پہنچ گئے ہیں جہاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے ہمراہ غیر معمولی ریڈکارپٹ استقبال کیا۔

شی جن پنگ کا یہ دورہ 10سال بعد امریکا کا پہلا سرکاری دورہ ہےجبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان رواں سال یہ دوسری ملاقات بھی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: چین مشرق وسطیٰ میں کشیدگی خاتمے کیلئے اہم کردار ادا کرسکتا ہے،سردار مسعود خان

چینی صدر کی آمد پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خودخاتون اول میلانیا ٹرمپ کے ہمراہ جوائنٹ بیس اینڈریوز پہنچے اور چینی ہم منصب کا استقبال کیا۔

استقبالیہ تقریب میں امریکا اور چین کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئی، جبکہ دونوں ممالک کے سربراہان کی آمد پر رسمی تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔

شی جن پنگ کا امریکا کا یہ دورہ خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ وہ آخری مرتبہ 2015 میں اس وقت امریکا گئے تھے جب باراک اوباما صدر تھے۔ اس طرح ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد چینی صدر دوبارہ واشنگٹن پہنچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی اے آئی کا نام بدلنے کی تجویز، ’سپر انٹیلیجنس‘ کی نئی اصطلاح پر ماہرین کے تحفظات

دونوں ممالک کے درمیان تجارت، ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور تائیوان سمیت متعدد معاملات پر اختلافات موجود ہیں اہم موجودہ دورے کے دوران اعلیٰ سطح پر براہ راست بات چیت کا سلسلہ آگے بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔