اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ حج میں 50 ہزار نشستیں تاحال باقی ہیں۔
مانیٹرنگ سیکشن وزارت مذہبی امور کےنوٹس کے بعد پرائیویٹ حج بکنگ میں تیزی آگئی ہے جس کے بعد پاک حج ایپ کے ذریعے موصول درخواستوں کی تعداد 21 ہزار 547 ہو گئی ہے۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ عازمین حج واجبات کی ادائیگی پاک حج ایپ سے مکمل کریں اور کسی فرد یا کمپنی کو براہ راست ادائیگی کی ممانعت ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:خواجہ فاروق احمد ساتھیوں سمیت 15روز کیلئے نظربند،راڑہ جیل منتقل
ترجمان کا کہنا ہے کہ حج پورٹل کے ذریعے مجاز کمپنیز کے اکاؤنٹس میں تقریباً 18 ارب روپے منتقل ہوئے ہیں، 45 فیصد رقوم ڈیجیٹل ذرائع جبکہ 55 فیصد مینول بینک چالان سے جمع ہوئیں۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق حج پورٹل کے ذریعے پرائیویٹ حج اسکیم میں داخلے کی آخری تاریخ 20 نومبر مقرر ہے، حج پورٹل پر 25 مجاز کمپنیوں کے 2 ہزار سے زائد حج پیکج دستیاب ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جہلم ویلی: تجارتی سرگرمیوں کیلئے اوقات کار مقرر، نوٹیفکیشن جاری
ترجمان وزارت مذہبی امور کا مزید کہنا ہے کہ پرائیویٹ عازمین کسی شکایت کی صورت میں حج پورٹل انکوائری آپشن پر رپورٹ کریں۔




