وزیرجنگلات وقار احمد نور کا افسران کو ٹمبر مافیا کیخلاف موثر کارروائی کا حکم

مظفرآباد ( کشمیر ڈیجیٹل) وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز وقار احمد نور کی زیرصدارت محکمہ جنگلات کا ایک اہم اور اعلیٰ سطحی اجلاس کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں محکمانہ کارکردگی، جنگلات کے تحفظ، وائلڈ لائف اور فشریز کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

سیکرٹری جنگلات چوہدری محمد فرید، ناظم اعلٰی جنگلات پرنسپل ڈاکٹر سردار افتخار احمد، ناظم اعلیٰ جنگلات علاقائی ملک اسد محمود، پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ذاکر حسین، ناظم جنگلات میر نصیر، چیف پلاننگ آفیسر جنگلات سید عتیق الرحمن شیرازی نے شرکت کی۔

ناظم جنگلات ارتضیٰ قریشی، ناظم جنگلات سید مظہر نقوی، ناظم جنگلات سید مفسر گیلانی، ناظم جنگلات ارشد خان اور ناظم جنگلات بلال اعوان سمیت آزادکشمیر بھر سے تمام مہتممان جنگلات (ڈی ایف اوز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر سمیت مختلف علاقوں میں تیزہوائیں، بارش کا امکان، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

وزیرِ جنگلات نے ٹمبر مافیا، لکڑی چوروں اور غیر قانونی کٹائی میں ملوث عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دیدیا۔ چیک پوسٹوں پر کسی قسم کے سیاسی یا سفارشی دباؤ کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

وزیر جنگلات نےہدایت کی کہ غیر قانونی لکڑی کی نقل و حمل پر فوری مقدمات درج کیے جائیں گے۔ لکڑی کی شفاف نکاسی کیلئے ٹینڈرنگ کے نظام پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے ۔

وزیرجنگلات نے واضح کیا کہ جنگلات قومی اثاثہ ہیں اور ان کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی ہوگی۔

وزیر جنگلات وقار احمد نور نے کہا کہ یہ کارروائیاں صرف جرمانے تک کارروائی محدود نہیں رکھی جائیں گی بلکہ قانون کے تحت ملزمان کو سزائیں اور قید بھی دلائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ کے قانونی شعبے اور چھاپہ مار ڈویژن کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے خصوصی بریفنگز بھی منعقد کی جائیں گی۔

​اجلاس کے دوران متعلقہ آفیسران کی جانب سے وزیر جنگلات وقار احمد نور کو محکمہ کے جاری اور تجویز کردہ ترقیاتی منصوبوں، شجرکاری مہمات، جنگلات کے تحفظ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ

اجلاس میں جنگلات کے تحفظ، غیر قانونی کٹائی و لکڑی کی اسمگلنگ کی اجلاس میں جنگلات کے تحفظ کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم کی بڑھتی قیمتیں، ہفتہ وار 3 چھٹیاں،ملک میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے پر غور

وزیرِ جنگلات نے ہدایت کی کہ تمام فاریسٹ گارڈز فاریسٹ گارڈ بک کے مطابق اپنے فیلڈ وزٹس یقینی بنائیں ڈی ایف اوز دفاتر کے بجائے فیلڈ میں زیادہ وقت گزاریں ۔

افسران بذات خود جنگلات کی براہِ راست نگرانی کریں۔ محکمہ جنگلات اور وائلڈ لائف کے درمیان مؤثر رابطے اور مشترکہ اقدامات کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

جنگلاتی اراضی کی حفاظتکیلئےجی پی ایس کے ذریعے حدبندی، آگ کی بروقت نشاندہی اور روک تھام کیلئے جدید آلات و سیٹلائٹ مانیٹرنگ نظام، فیلڈسٹاف کے رابطےکیلئے وائرلیس کمیونیکیشن سسٹم کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیرِ جنگلات نے کہا کہ آئندہ دو ماہ کے دوران محکمہ جنگلات کی کارکردگی اور فیلڈ سرگرمیوں کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔

وزیر جنگلات وقار احمد نور نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ افسران و اہلکاروںاپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری سے ادا کریں ۔

جنگلات کے تحفظ میں غفلت، غیر قانونی کٹائی یا اسمگلنگ کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔

​وزیر جنگلات نے تمام آفیسران کو ہدایت کی کہ سرسبز و شاداب آزاد کشمیر کی حفاظت اور قدرتی وسائل کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے جنگلات کی کٹائی کی روک تھام، جنگلی حیات کے تحفظ اور فشریز سیکٹر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے سخت اقدامات اٹھانے کی تاکید کی

ہدایت کی کہ تمام جاری منصوبوں کو شفافیت کے ساتھ مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے۔ وزیر جنگلات نے تمام آفیسران کو محکمانہ امور میں مزید بہتری لانے کیلئے فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت ۔