پیٹرولیم قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج پھر ا بڑے اضافے کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول فی لیٹر4روپے 10پیسے اضافہ کردیاگیا ۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 384روپے34پیسے مقررکردی گئی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیرجنگلات وقار احمد نور کا افسران کو ٹمبر مافیا کیخلاف موثر کارروائی کا حکم

مزید بتایا گیا کہ آج ڈیزل فی لیٹر 6.41 روپے اور پیٹرول فی لیٹر 4.10 روپے مزید مہنگا ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 415روپے 83پیسے مقرر کردی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے 16ستمبر کیلئے قیمتوں کا تعین کیا گیا ہے ، پیٹرولیم ڈویژن نو ٹیفکیشن جاری کردیا گیا

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر سمیت مختلف علاقوں میں تیزہوائیں، بارش کا امکان، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین اوگرا کرتا ہے تاہم ٹیکسز میں کمی یا اضافے کی صورت میں قیمتوں میں کمی یا مزید اضافے کا اختیار حکومت کو حاصل ہے۔