اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر میں آئندہ24گھنٹوں کے دوران گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھمبر:موسلادھار بارش ، پانی گھروں میں داخل، شہریوں کا بڑانقصان
خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان،، بالائی پنجاب، اسلام آباد اور جنوب مشرقی سندھ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
Weekly Weather Outlook September (15 – 21), 2026.#PMD #weatherupdate #Rain #hotweather #Islamabad #punjab #Sindh #Balochistan #kpk #kashmir #gilgitbaltistan #StaySafe pic.twitter.com/pv6BAOKTT3
— Pak Met Department محکمہ موسمیات (@pmdgov) September 15, 2026
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، جنوب مشرقی سندھ اور پوٹھوہار ریجن میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش،اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پوٹھوہار کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے باعث شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے
محکمہ موسمیات کی 15سے 17 ستمبر تک مزید بارشوں کی پیشگوئی ، شدید بارش کی صورت میں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ بھی موجود ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، این ڈی ایم اے نے مزید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا
بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان جبکہ وسطی اور جنوبی پنجاب کے بعض مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
سندھ کے جنوب مشرقی علاقوں میں بھی بارش، آندھی اور گرج چمک کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، کراچی میں بادل برسنے کی توقع ہے
موسم کی تازہ ترین صورتحال pic.twitter.com/oXRwifkuPh
— Pak Met Department محکمہ موسمیات (@pmdgov) September 15, 2026
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔جبکہ شدید بارش والے علاقوں میں شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے دوران تیز ہواؤں اور آندھی کے باعث کمزور تعمیرات، بجلی کے کھمبوں اور درختوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے




