کرکٹ ایک بار پھر سیاست کی نذر، بھارتی ویمن ٹیم کا ایشیاء کپ جیت کر ٹرافی لینے سے انکار، محسن نقوی بھی ڈٹ گئے

دبئی :بھارتی ویمن ٹیم نے ویمن ایشیا کپ میں دفاعی چیمپئن سری لنکا کو شکست دے کر 8ویں بار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا لیکن بھارت نے ایک بار پھر کرکٹ کو سیاست کی نذر کرتے ہوئے محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا۔

دبئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں بھارتی ویمن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183رنز اسکور کیے۔

یہ بھی پڑھیں:ویمنز ایشیا کپ، پاکستان کا سفر تمام،سری لنکا فائنل میں پہنچ گیا

بھارت کی جاب سے اوپنر شفالی ورما اور سمرتی مندھنا نے ٹیم کو 129رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، شفالی ورما نے 68 اور سمرتی مندھنا نے 59رنز اسکور کیے جبکہ رچا گھوش نے 17 اور کپتان ہرمن پریت کور نے 14 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے متھالی ایودھیا، چماری اتاپتو اور چمودی پرابودا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکا ویمن ٹیم بیسویں اوور کی آخری گیند پر 111 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، کپتان چماری اتاپتو نے 36 اور نیلاک شیکا سلوا نے 22ر نز بنائے۔

بھارت کی جانب سے شری چرانی نے 4 اور دپتی شرما نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری جانب بھارت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا ہے۔

محسن نقوی اور دیگر عہدے دار اختتامی تقریب کے لیے اسٹیج پر موجود ہیں تاہم بھارتی ٹیم اب تک ڈریسنگ روم سے واپس نہیں آئی۔اس سے پہلے بھارتی مینز ٹیم نے بھی محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا تھا۔

سری لنکا ویمن ٹیم کی کپتان چماری اتاپتو نے چیئرمین اے سی سی محسن نقوی سے رنرز اپ انعام وصول کرلیا۔

ذرائع اے سی سی کا کہنا ہےکہ ٹرافی دینے کا پروٹوکول مکمل طور پر طے تھا، ٹرافی فاتح بھارتی ٹیم کو دینے کے لیے دستیاب تھی، بھارتی ٹیم نے ٹرافی وصول نہ کرنے کا فیصلہ خود کیا، بھارت کی پچھلی ٹرافی بھی دستیاب ہے، صرف وصولی کا انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ویمن ٹی 20 ایشیا کپ : بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست

ذرائع اے سی سی کے مطابق محس نقوی اپنے موقف سے پہلے بھی ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے، آج بھی وہیں کھڑے ہیں اور ان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

ایشین کرکٹ کونسل کا موقف ہےکہ فاتح ٹیم کو ٹرافی صدر ایشین کرکٹ کونسل ہی سے ملےگی۔