دبئی: ویمنز ایشیا کپ ٹی 20 کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا ویمنز نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
دبئی میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 131 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:ویمنز ایشیا کپ، ہانگ کانگ کو شکست، پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
اس کامیابی کے ساتھ سری لنکا نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں جگہ بنا لی جہاں اس کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔
سری لنکا کی جانب سے کامیاب تعاقب میں ہدف کے حصول میں نیلکشیکا سلوا نے ناقابل شکست 18 رنز بنائے جبکہ کاؤشینی نوتھیا نگانا نے صرف 4 گیندوں پر 10 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔
پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثنا نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں 4 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں:برمنگھم ٹیسٹ، رضا اللہ کا بلا چل گیا، پاکستان کی میچ میں واپسی، انگلینڈ کوہدف دے دیا
انہوں نے باؤلنگ میں بھی 4 وکٹیں حاصل کیں، تاہم ان کی بہترین کارکردگی پاکستان کو فائنل میں پہنچانے کیلئے کافی ثابت نہ ہوسکی اور شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان ویمنزٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے تھے۔ شوال ذوالفقار نے 24، گل فیروزہ نے 21 جبکہ فاطمہ ثنا نے 47 رنز بنائے۔
سری لنکن ٹیم کی چماری اتھاپتھو اور سنجنا کاوندی جلد آؤٹ ہوگئیں، تاہم سری لنکا نے بعد میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ہدف حاصل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:برمنگھم ٹیسٹ،ڈیبیو کرنیوالے رضا اللہ نے کئی ریکارڈز اپنے نام کر لئے
ویمنز ایشیا کپ ٹی 20کا فائنل بھارت اور سری لنکا کے درمیان 13 ستمبر بروز اتوار دبئی میں کھیلا جائے گا۔




