موٹر سائیکل، 800سی سی گاڑی والوں کیلئے سستا پیٹرول ،طریقہ جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم شہبازشریف کا بائیک، رکشا، چنگچی اور 800 سی سی تک گاڑیوں کو پیٹرول پر 100روپےلیٹر ریلیف دینے کا اعلان۔

وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ریلیف اسکیم کے تحت رعایتی پیٹرول حاصل کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے طریقہ کار جاری کردیا گیا۔

وزارت آئی ٹی کے مطابق شہری REG لکھ کر شناختی کارڈ نمبر 9771 پر بھیجیں۔ گاڑی نمبر، صوبائی کوڈ اور رجسٹریشن تاریخ بھی درج کرنا ہوگی۔

موبائل پر رجسٹریشن مکمل ہونے پر تصدیق کا پیغام ملے گا، پیٹرول پمپ جانے سے قبل 9771پر tok /لکھ کر میسیج بھیج کردیں اس کے بعد ٹوکن نمبر وصول ہوگا

آپ ٹوکن نمبر پیٹرول پمپ پر دکھا کر پیٹرول حاصل کرنے کا میسج ملے گا۔میسیج کے بعد پیٹرول کی مقدار اور استعمال کرنے کی مدت ہوگی تو پھر پیٹرول پمپ پر دکھا کر آپ رعایتی قیمت پر پیٹرول حاصل کر سکتے ہیں۔

حکومت کی اسکیم اورپیٹرول کے حوالے سے مزید معلومات کے لیے وزٹ کریں(pmfuelrelief.pk)

واضح رہے کہ وزیراعظم نے عوام کو پیٹرول کی قیمت میں ریلیف دیتے ہوئے بائیک، رکشا، چنگچی اور 800 سی سی تک گاڑیوں کو پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ موٹرسائیکل، رکشا، چنگچی اور چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنے والوں پر تیل کی قیمتوں میں اضافے سے پڑنے والے بوجھ کو کم کرنے کے لیے خصوصی اسکیم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

خصوصی ریلیف اسکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشا، چنگچی اور 800 سی سی تک گاڑی استعمال کرنے والوں کے لیے پیٹرول پر فی لیٹر 100 روپے کا ریلیف دیا جائےگا۔

وزارت آئی ٹی کا کہنا ہےکہ مستحق شہریوں کو فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے رعایت ملےگی۔موٹر سائیکل اور چنگچی کے لیے ماہانہ 20 لیٹر رعایت مقرر کی گئی ہے جبکہ 800سی سی تک گاڑیوںکیلئے ماہانہ 30لیٹر رعایتی پیٹرول کی حد رکھی گئی ہے۔