دبئی میں جاری ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے میچ میں بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمن کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
اس کامیابی کے ساتھ بھارت نے گروپ اے میں مسلسل تیسری فتح حاصل کرتے ہوئے 6 پوائنٹس کے ساتھ اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔
میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پاکستانی بیٹنگ لائن بھارتی بولرز کے سامنے زیادہ مزاحمت نہ کرسکی۔
شوال ذوالفقار نے 14 جبکہ منیبہ علی نے 13 رنز بنائے لیکن ان کے علاوہ کوئی بھی بیٹر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکی۔
پاکستان کی دیگر 9 بیٹرز مجموعی طور پر صرف 28 رنز کا اضافہ کرسکیں اور پوری ٹیم 18.1 اوورز میں محض 55 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی عاقب جاوید پر کڑی تنقید، مشورہ بھی دیدیا
یہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان ویمن ٹیم کا اب تک کا کم ترین اسکور ہے۔
بھارت کی جانب سے شری چرنانی اور پریما راوت نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔
56 رنز کے معمولی ہدف کے تعاقب میں بھارت کو بھی ابتدا میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اس کی تین وکٹیں جلد گر گئیں۔
پاکستان کی فاطمہ ثناء نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے بھارت کی تینوں وکٹیں حاصل کیں۔
تاہم بھارتی کپتان ہرمن پریت کور اور دیپتی شرما نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اننگز کو سنبھال لیا۔
بھارت نے مطلوبہ 56 رنز کا ہدف صرف 8.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جونیئر ایشیا کپ ہاکی: پاکستان مینز ٹیم نے قازقستان کو 15-0 سے ہرا دیا
ہرمن پریت کور 18 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثناء نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی دکھائی۔




