ٹرمپ کی سوشل میڈیا پر طویل عجیب و غریب پوسٹوں سے طوفان برپا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کہ ایک ہی دن میں گھوڑے کی سواری، روبوٹس، چاند کی ملکیت اور آبنائے ہرمز سمیت کئی حیران کن موضوعات پر پوسٹوں نے سب کو حیران کردیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے اے آئی سے بنائی گئی سوشل میڈیا پر ایک مسلسل اور طویل پوسٹس کی ہیں جو کسی حد تک مضحکہ خیز، نہایت عجیب و غریب اور مبہم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کے جوہری مقام پر جلد شدید حملہ کرینگے،ٹرمپ کی بڑی دھمکی

صدر ٹرمپ نے اپنے ذاتی سوشل پلیٹ فارم پر مسلسل متعدد اے آئی سے تیار کردہ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں وہ کبھی گھوڑے پر سوار دکھائی دئیے تو کبھی روبوٹس کے ساتھ چلتے نظر آئے۔

ایک پوسٹ میں انہوں نے نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرکے ’نیو امریکا‘ رکھنے کی تجویز بھی پیش کی جبکہ ایک اور پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ ’چاند ہمارا ہے‘۔ امریکی صدر کو غیر معمولی مناظر میں دکھایا گیا ہے۔

ایک تصویر میں وہ گھوڑے پر سوار نظر آئے جبکہ دوسری میں روبوٹس کے ساتھ چلتے دکھائی دیے جب کہ ایک پوسٹ میں وہ خود کو ’عظیم صدر‘ بھی قرار دے رہے ہیں۔

ٹرمپ نے ایک پوسٹ ’آبنائے ہرمز ہماری ہے‘ کے عنوان سے بھی کی، جس میں ایران کو ’ناکام ریاست‘ قرار دیا گیا۔

صدر ٹرمپ کی سوشل میڈیا مہم میں وائٹ ہاؤس بھی پیچھے نہیں رہا اور اس نے صدر کی ایک اے آئی ویڈیو شیئر کردی۔ویڈیو میں ٹرمپ سبز رنگ کی ٹائی اور سبز انگوٹھی پہنے نظر آتے ہیں جس نے سوشل میڈیا پر مزید توجہ حاصل کی۔

صدر کی مسلسل پوسٹس نے ان کے حامیوں کے ساتھ ساتھ مخالفین کو بھی ردعمل دینے پر مجبور کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کی ایران جنگ پر ہنگامہ، کانگریس رکن ڈیلیا رامیرز نے ٹرمپ کو کھری کھری سنا دیں

صدر ٹرمپ کی غیر معمولی اور مسلسل سوشل میڈیا سرگرمی پر ڈیموکریٹک سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیری نے طنز کیا کہ ٹرمپ کو آن لائن نفسیاتی دورہ پڑا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کے لیے سوشل میڈیا پر اس طرح مسلسل پوسٹ کرنا کوئی نئی بات نہیں۔ وہ اپنی سیاسی مہم، مخالفین پر تنقید، پالیسی اعلانات اور ذاتی پیغام رسانی کے لیے سوشل میڈیا کو بھرپور انداز میں استعمال کرتے رہے ہیں۔