قیوم نیازی

قیوم نیازی کی زیر صدارت اجلاس،27ستمبر کو بھرپور احتجاج کا فیصلہ

مظفرآباد:پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر نے 27 ستمبر کے احتجاج کے حوالے سے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔

صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کی زیر صدارت مظفرآباد ڈویژن کے اسٹیک ہولڈرز ، تنظیمی عہدیداران ، بلدیاتی نمائندگان ، یوتھ ونگ ، خواتین ونگ ، آئی ایس ایف نمائندگان سمیت سینئر کارکنان کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فلک جاوید جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار

اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت  سیاسی اسیران کی رہائی کیلئے 27ستمبر کے لانگ مارچ میں بھرپور حصہ لینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اجلاس میں آزاد کشمیر میں  گرفتار اسیران کیلئے بھی بھرپور آواز بلند کرنے کا عزم کا اعادہ کیا گیا۔

سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی ،حقیقی جمہوریت، حق حکمرانی اور سیاسی اسیران کی رہائی تک بھرپور جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل حل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: 27ستمبر کو لانگ مارچ کی کال،پی ٹی آئی اور کالعدم ایکشن کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب

اجلاس میں مرکزی سینئرنائب صدر میاں شفیق جھاگوی ، مرکزی جنرل سیکرٹری میر عتیق الرحمن ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید اظہر گیلانی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عنصر پیرزادہ ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات راجہ فرح ممتاز ، ضلعی صدور میاں اخلاق رسول ، صاحبزادہ عمران پذیر ، مرکزی رہنما سردار جنید الطاف ، محسن اعوان ، محسن گیلانی ، ماجد شریف و دیگر شریک تھے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے حق میں آواز بلند ہونا اس بات کی نشاندہی ہے کہ پی ٹی آئی ایکشن کمیٹی کو بھی ساتھ ملا کر احتجاج کرنا چاہتی ہے