لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے ایف کلاس لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ جیت لی،5میڈلز بھی اپنے نام کئے

پاکستان کے لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے برطانیہ میں منعقد ہونے والی 2026ء ایف کلاس لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3گولڈ سمیت 5 میڈلز جیت کر تاریخ رقم کر دی ۔

لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے اعلیٰ سطح کے اس بین الاقوامی مقابلے میں غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3گولڈ میڈل حاصل کئے اور دنیا کے بہترین شوٹر کے طور پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

یہ بھی پڑھیں:شاہین آفریدی کی تباہ کن بولنگ، پاکستان گولڈ نے نیشنل چیمپئنز کپ جیت لیا

ایف کلاس لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ کو طویل فاصلے سے درست نشانے بازی کے عالمی سطح کے اہم مقابلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

برطانیہ کے شہر بسلی میں ہونے والے ان مقابلوں میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ماہر نشانہ بازوں نے شرکت کی جہاں شرکاء کو انتہائی درستگی، مستقل مزاجی اور دباؤ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا ویڈیو بنی موت کا پروانہ، خاتون شوٹنگ کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے برطانیہ کے شہر بسلی میں منعقد ہونے والے مختلف شوٹنگ مقابلوں میں مجموعی طور پر پانچ تمغے حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کیا۔

ان کی کامیابیوں میں تین طلائی، ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ شامل ہے۔ ان متعدد کامیابیوں نے مقابلوں میں ان کی غیر معمولی کارکردگی اور نشانہ بازی میں مہارت کو نمایاں کیا۔

لیفٹیننٹ کرنل جنید علی کی سب سے بڑی کامیابی ایف کلاس ورلڈ چیمپئن شپ میں عالمی چیمپئن کا اعزاز حاصل کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایشین گیمز ،پاکستان کے شوٹر اسکواڈ کا اعلان کردیا

اس کامیابی کے ساتھ پاکستانی شوٹر نے بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا اور دنیا کے بہترین نشانہ بازوں کے درمیان نمایاں مقام حاصل کیا۔