مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر انتخابات ۔قائم مقام صدر وسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے ایل اے 31 کھاوڑہ کے نتائج چیلنج کردیئے۔
الیکشن کمیشن کے ایل اے 31 مظفرآباد-5 کھاوڑہ کے 45 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کیخلاف دائر درخواست مسترد کیلئے جانے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہائیکورٹ آزاد کشمیر: سابق وزیر حکومت علی شان سونی کی ضمانت منظور
قائم مقام صدر و سپیکر آزاد جموں و کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے معروف قانون دان چوہدری شوکت عزیز ایڈووکیٹ کے ذریعے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔
یاد رہے کہ حلقہ کھاوڑ ا سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ثاقب مجید راجہ 32,511 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔ جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری لطیف اکبر 23,957 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
چوہدری لطیف اکبر کا کہنا تھا کہ اس سے قبل انہوں نے دس الیکشن لڑے مگر انہوں نے کبھی ایسا نہیں دیکھا کہ اس طرح دھاندلی، لوگوں پر تشدد اور قتل عام کیا گیا ہو۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سردار قمرالزمان اور ضیاء القمر پھنس گئے، 23 اسٹیشنز پر ری پولنگ کا اعلان
چوہدری لطیف اکبر کا کہنا تھا کہ جہاں آزادانہ پولنگ ہوئی اور جہاں دھاندلی ہوئی، دونوں کے نتائج میں واضح فرق ہے۔ایک یونین کونسل میں پانچ پولنگ اسٹیشن جیتنے کے باوجود مخالف امیدوار کو 1500 ووٹ کی برتری دے دی گئی۔
الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر رات ڈھائی بجے پولنگ 31 فیصد تھی، پھر صبح یہ 97 فیصد کیسے ہو گئی؟ لطیف اکبر کا سوال
لطیف اکبر کا کہنا تھا کہ متعدد پولنگ اسٹیشنز پر ایک ہی امیدوار کے حق میں تمام ووٹ ڈالے گئے، مخالف امیدوار کو ایک بھی ووٹ نہیں ملا۔




