وزیراعظم شہبازشریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزراء نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

مکہ مکرمہ:وزیراعظم محمد شہباز شریف، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور پاکستانی وفد نے مکہ مکرمہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔

وزیراعظم ،آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وزراء نے عمرہ کی ادائیگی سے قبل پاکستانی وفد نے کعبہ شریف کی زیارت خاص کی سعادت حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:ترک صدر کے بھی دورہ سعودیہ کا اعلان، ولی عہد شہزادہ محمد اور وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات طے

عمرہ کی ادائیگی کے بعد وزیرِ اعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، امت مسلمہ کی سلامتی اور علاقائی و عالمی امن کیلئے دعا کی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیرسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کا 3روزہ دورہ کررہے ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی آج سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی اہم ملاقات ہوگی جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان بھی سعودی عرب آئیں گے ، ترک صدر کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ، وزیراعظم میاں شہبازشریف سے ملاقاتیں طے ہیں۔

عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف،سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردون کی ملاقاتیں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں ، اس موقع پر تینوں برادر مسلم ممالک کے مابین مشترکہ سکیورٹی معاہدہ طے پا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے ، پرتپاک استقبال، اہم ملاقاتیں متوقع

یہ بھی یاد رہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے مابین دفاعی معاہدہ طے ہیں جس کے مطابق سعودی عرب پرحملہ پاکستان پر اور پاکستان پر حملہ سعودی عرب پر تصور ہوگا، اب اس معاہدہ میں ترکیہ کے شامل ہونے سے مسلم برادر ممالک کا اتحاد مزید مضبوط ہوگا۔