انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان آج (جمعہ) کو ایک روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔
ترکیہ کے ڈائریکٹر کمیونیکیشنز برہان الدین دوران نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ صدر اردوان اپنے دورے کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے ، پرتپاک استقبال، اہم ملاقاتیں متوقع
بیان میں ملاقاتوں کے ایجنڈے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم توقع ہے کہ رہنماؤں کے درمیان باہمی تعلقات، علاقائی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
Presidency’s Head of Communications Burhanettin Duran:
“President Recep Tayyip Erdoğan will pay a one-day working visit to Saudi Arabia on 7 August 2026.
During the visit, it is envisaged that President Erdoğan will meet with the Crown Prince and Prime Minister of Saudi…
— Republic of Türkiye Directorate of Communications (@Communications) August 6, 2026
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ آج سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے مابین سہ فریقی سکیورٹی تعاون کے معاہدہ پر دستخط ہونے کا امکان ہے جو بڑی پیشرفت ثابت ہوگی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر پہلے ہی سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔
جدہ پہنچنے پر مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشال بن عبدالعزیز، سعودی عرب کے وزیر زراعت، پانی و ماحولیات انجینئرعبدالرحمن بن عبدالمحسن الفضلی، پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور اعلیٰ سفارتی حکام نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب :ریاض ایئر کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازوں کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات، شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔




