وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے ، پرتپاک استقبال، اہم ملاقاتیں متوقع

جدہ (کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شیخ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آلسعود کی دعوت پر دورہء سعودی عرب پر جدہ پہنچ گئے ہیں

جدہ پہنچنے پر مکہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشال بن عبدالعزیز، سعودی عرب کے وزیرِ زراعت، پانی و ماحولیات عزت مآب انجینیئر عبدالرحمن بن عبدالمحسن الفضلی، پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور اعلی سفارتی حکام نے وزیرِ اعظم وپاکستانی وفد کا پر تپاک استقبال کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن چوروں کا آخری سانس تک پیچھا کرونگا، اشفاق ظفر کا فاروق حیدر کیخلاف کارروائی کا اعلان

وزیرِ اعظم کی دورہءِ سعودی عرب کے دوران وزیرِ اعظم کی سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آلسعود کے ساتھ ملاقات ہوگی جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات اور شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔

وزیرِ اعظم شہبازشریف اپنے دورے کے دوران عمرہ کی ادائیگی کریں گے اور مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری بھی دیں گے. ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پونچھ ڈویژن: انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر فول پروف سکیورٹی تعینات ہوگی ، الیکشن کمیشن

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، آرمی چیف و چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے دورے میں انکے ہمراہ ہیں۔