مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت مظفرآباد میں حلقہ ایل اے-28 لچھراٹ سمیت تین یونین کونسلوں کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ کا مقررہ وقت ختم ہو گیا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کر دیا گیا۔
پولنگ ختم ہوتے ہی مختلف پولنگ اسٹیشنوں سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں، جبکہ امیدواروں اور ان کے حامیوں میں نتائج جاننےکیلئے بے چینی پائی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزادکشمیرالیکشن کے سلسلے میں ایل اے 27اور28کے 54پولنگ اسٹیشنزپرووٹنگ کا وقت اختتام پذیر ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔
ایل اے 27اور28میں پولنگ کا وقت شام 5بجے تک تھا،اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ یاد رہے 2اگست کوخراب موسم کے باعث پولنگ ملتوی کی گئی تھی۔
ایل اے 27 کوٹلہ ون میں استحکام پاکستان پارٹی،ن لیگ اورپیپلزپارٹی کےامیدوارمدمقابل ہیں ، آئی پی پی کے سردار تبارک ،پیپلز پارٹی کے جاوید ایوب اور ن لیگ کی نورین عارف میدان میں ہیں۔
اسی طرح ایل اے 28 لچھراٹ میں ن لیگ کے چودھری شہزاد اور پیپلز پارٹی کےباذل نقوی مدمقابل ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پونچھ ڈویژن میں الیکشن کے التواء کی خبریں بے بنیاد ہیں، الیکشن کمیشن
الیکشن عملے کی جانب سے بیلٹ پیپرز کی گنتی جاری ہے اور ابتدائی نتائج مرحلہ وار ریٹرننگ افسران کو ارسال کیے جا رہے ہیں۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے باعث پولنگ اسٹیشنوں اور گنتی کے مراکز پر امن و امان کی صورتحال معمول کے مطابق ہے۔
ذرائع کے مطابق مختلف حلقوں سے مزید غیر سرکاری نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری رہے گا، جبکہ الیکشن کمیشن تمام پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج موصول ہونے کے بعد سرکاری اور حتمی نتائج جاری کرے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: چیف سیکرٹری خوشحال خان کا حلقہ ایل اے-27 کے پولنگ اسٹیشنز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ
کشمیر ڈیجیٹل آپ کو حلقہ ایل اے-28 لچھراٹ اور مظفرآباد کی دیگر یونین کونسلوں سے موصول ہونے والے تمام اہم غیر سرکاری اور حتمی نتائج سے مسلسل آگاہ کرتا رہے گا۔




