مظفرآباد (کشمیرڈیجیٹل) ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ پونچھ ڈویژن کے تمام حلقوں میں پولنگ 10 اگست کو الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہوگی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر الیکشن کے التواء سے متعلق چلنے والی خبریں بے بنیاد اور خلاف حقائق ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: پونچھ ڈویژن کے 6 حلقوں میں انتخابات مؤخر، باقی 5 حلقوں میں 10 اگست کو پولنگ ہوگی
ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ ووٹرز افواہوں پر کان نہ دھریں، 10 اگست کو مقررہ شیڈول کے مطابق اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: چیف سیکرٹری خوشحال خان کا حلقہ ایل اے-27 کے پولنگ اسٹیشنز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کسی بھی تبدیلی کی صورت میں الیکشن کمیشن کی جانب سے بروقت آگاہ کیا جائیگا۔
اس سے قبل سوشل میڈیا پر خبریں آرہی تھیں کہ آزادکشمیر کے پونچھ ڈویژن میں الیکشن کمیشن نے 10 تاریخ کے ہونےوالے الیکشن کو ملتوی کردیا ہے۔
سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کو ترجمان الیکشن کمیشن نے بہت سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی صورت جمہوری عمل کو کسی صورت ثبوتاژ کرنے نہیں دیں گے ۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے چند شرپسند عناصر ایسی افواہیں پھیلا کر خطے میں جموری نظام کیخلاف لوگوں کو ابھار رہے ہیں جو آئین اور قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔




