مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) ڈپٹی کمشنر مظفرآباد منیر احمد قریشی نے کہا کہ بھیڑی پولنگ اسٹیشن کے عملے کے کسی سیاسی شخصیت کے گھر قیام کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
مظفرآباد ، حلقہ ایل اے-27 اور ایل اے-28 کے 54 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ پرامن انداز میں جاری رہی۔۔
پولنگ عملہ اور انتخابی سامان پاکستان آرمی کی نگرانی میں منتقل کیا گیا۔پولنگ عملے کے رات کے قیام کا انتظام ڈگری کالج بھیڑی میں کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد:لچھراٹ سمیت تین یونین کونسلوں میں پولنگ کا وقت ختم، غیر سرکاری نتائج موصول ہونا شروع
انتخابی سامان پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں ڈی سیل کر کے پولنگ کا آغاز کیا گیا۔سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیوز پولنگ عملے کی نقل و حرکت کی ہیں،غیر مصدقہ اطلاعات اور افواہوں پر کان نہ دھرا جائے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر پیپلزپارٹی کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ یونین کونسل بھیڑی حلقہ کوٹلہ ایل اے 27 میں 01:3 پولنگ اسٹیشن کا عملہ ن لیگ کے چیف سپوٹر کے گھر سے پولینگ بیگز ،بیلٹ پیپرز کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
پیپلز پارٹی کے ذمہ داراںکے مطابق ڈیوٹی مجسٹریٹ کے پاس کرمنل کمپلینٹ دائر کردی گئی ہے ۔پولنگ اسٹیشن نمبر 73,74,75 کے پریزائیڈینگ آفیسران و عملہ ن لیگ کی امیداورہ کی ایما پر جعلی و فرضی ووٹوں کی تیاری کرتے ہوئے ضابطے کی سریحا خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: پونچھ ڈویژن کے 6 حلقوں میں انتخابات مؤخر، باقی 5 حلقوں میں 10 اگست کو پولنگ ہوگی
پولنگ سٹاف نے جعلی و فرضی ووٹوں کی تیاری، سیاسی جماعت کے چیف سپوٹر کے گھر دھاندلی کرتے ہوئے جرم کا ارتکاب کیا ہے جو قابل تعزیر ہے۔
ہمارا مطالبہ ہے کے عملہ متعینہ سٹیشنز ، پریزائیڈینگ آفیسران کے خلاف تحت ضابطہ کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا جائے اور عملہ متعینہ فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔




