مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے پونچھ ڈویژن میں 10 اگست کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے ایک انتہائی اہم فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ضلع باغ کے تین، جبکہ حویلی اور عباسپور کے پانچ حلقوں میں پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق 10 اگست کو ہی پولنگ کرانے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ خطے میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پونچھ ڈویژن کے 6 حساس حلقوں میں فی الوقت انتخابات مؤخر کر دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی عمل شروع، شام 5 بجے تک ووٹنگ جاری رہے گی
متاثرہ اور ملتوی ہونے والے حلقوں کی تفصیلات:
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق جن چھ حلقوں میں الیکشن ملتوی کیے گئے ہیں ان میں درج ذیل علاقے شامل ہیں:
پاچھیوٹ،راولاکوٹ شہر،کھائی گلہ،ہجیرہ،پلندری و منگ،بلوچ شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کا ازسرِ نو جائزہ لینے کے بعد ملتوی کیے گئے ان تمام چھ حلقوں میں پولنگ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔




