باغ: ترجمان پولیس باغ نے کہا ہے کہ 3 اگست 2026 کو ضلع باغ کے مختلف مقامات پر کالعدم قرار دی گئی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جنہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے منتشر کر دیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران کسی بھی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:جہلم ویلی،ن لیگ، پی پی کے کارکنوں کا تھانہ میں تصادم،2اہلکار زخمی،20ملزمان گرفتار
ترجمان نے بتایا کہ ضلع بھر میں تمام شاہراہیں کھلی ہیں اور ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔
پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم کی جانب سے پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں اور ان کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔
قبل ازیں کالعدم ایکشن کمیٹی نے دعویٰ کیا تھا کہ ضلع باغ میں خون کی فوری ضرورت ہے اور لوگوں سے وہاں پہنچنے کی اپیل کی جا رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:مظفر آباد: امن و امان خراب کرنے کی کوشش ناکام، پولیس نے صورتحال پر قابو پالیا
کالعدم عوامی ایکشن کا کہنا تھا کہ قادرآباد میں لوگوں پر پولیس کی جانب سے شیلنگ کی جا رہی ہے اور کافی لوگ زخمی ہو گئے ہیں، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال نے بھی کسی کے بھی زخمی ہونے کی تردید کی تھی۔
مصدقہ ذرائع کے مطابق نوجوان کی وفات نالہ ماہل میں گرنے سے ہوئی، شیلنگ کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔




