طلب

مظفر آباد: امن و امان خراب کرنے کی کوشش ناکام، پولیس نے صورتحال پر قابو پالیا

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)میر پورڈویژن میں کامیاب انتخابات کے بعد جو کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کیلئے ایک بہت بڑی ناکامی ثابت ہوئی ۔

آزادکشمیر پولیس کی پریس ریلیز کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مظفر آباد میں الیکشن کو سبوتاژ کرنے اور امن و امان کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔

چند شر پسند عناصر نے شہر کے مختلف مقامات پر اشتعال انگیزی کرتے ہوئے عوامی نظم و ضبط میں خلل ڈالنے اور پولیس پر حملہ کرنے کی کوشش کی ۔

ابتدائی اطلاعات کیمطابق 2 سے 3 مختلف مقامات پر 200/300 افراد کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی جس کے نتیجہ میں 2پولیس اہلکار ان بشمول ذیشان کنسٹیل زخمی ہوگئے ۔

تاہم پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صورتحال کو مزید بگڑنے سے روک دیا۔

دستیاب شواہد اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق ان سرگرمیوں کا مقصد 02 اگست 2026 کو مظفر آباد ڈویژن میں ہونے والے عام انتخابات کے پر امن انعقاد میں خلل ڈالنا اور امن و امان کی صورتحال کو متاثر کرنا تھا

تاہم پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث حالات مکمل طور پر قابو میں رہے اور جمہوری عمل کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا۔

ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے سرکاری اہلکاروں پر حملے کرنے عوام کی جان و مال کو خطرہ میں ڈالنے یا امن و امان خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کو قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

ایسے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور واقعہ میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کپڑے میں لایا جائے گا۔

عوام سے اپیل ہے کہ وہ افواہوں اور غیر مصدقہ معلومات پر کان نہ دھریں، ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں

امن و عامہ برقرار رکھنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

آزاد جموں و کشمیر پولیس اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ ، قانون کی بالا دستی اور جمہوری عمل کے پرامن انعقاد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا

جبکہ امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر کیخلاف قانون کے مطابق بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔