ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل) ضلع ہٹیاں بالا کے گاؤں گو ہر آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمد سعد صدیق ولد محمد صدیق شاہین نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے ریاست پاکستان، آزاد کشمیر اور ریاستی اداروں سے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔
اپنے ویڈیو بیان میں محمد سعد صدیق نے کہا کہ وہ ماضی میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مبینہ پروپیگنڈے کا حصہ رہے ہیں، تاہم اب مستقبل میں اس تنظیم یا کسی بھی غیر ریاستی اور قوم پرست تنظیم سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سکیورٹی فورسز پر حملے ریاست پر حملہ ، ایکشن کمیٹی کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، شوکت جاوید میر
انہوں نے نوجوانوں اور اہل علاقہ سے اپیل کی کہ وہ ایسی سرگرمیوں سے دور رہیں جو نوجوان نسل کے مستقبل اور خطے کے امن کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔
محمد سعد صدیق نے اپنے حلفیہ بیان میں کہا کہ اگر مستقبل میں وہ ریاست پاکستان، آزاد کشمیر، افواج پاکستان یا دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف کسی مہم جوئی، احتجاج یا کالعدم تنظیم کی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے تو ریاستی اداروں کو ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا مکمل حق حاصل ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کے کارکنان کی دھمکی آمیز گفتگو سامنے آگئی
بیان کے اختتام پر انہوں نے پاکستان، آزاد کشمیر اور افواج پاکستان کے ساتھ اپنی وفاداری کا اعادہ کرتے ہوئے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا۔




