اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں خاتون سمیت 7 نئے چہرے قانون ساز اسمبلی پہنچ گئے۔
مظفر آباد ڈویژن سے 2 جبکہ مہاجرین کی نشستوں سے 5 نئے امیدوار پہلی بار قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔
اس سے قبل انتخابات کے پہلے مرحلے میں بھی 5 نئے چہرے قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے، دونوں مراحل کے بعد مجموعی طور پر 12 نئے چہرے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا حصہ بن گئے۔
ایل اے 29 مظفر آباد سٹی سے پیپلز پارٹی کے سردار مختیار احمد پہلی بار قانون ساز اسمبلی کا حصہ بن گئے، سردار مختیار احمد نے سابق وزیر بیرسٹر افتخار گیلانی کو شکست دیکر کامیابی حاصل کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حلقہ کوٹلہ ،سردار تبارک کو بڑا جھٹکا، سردار تنویر الیاس کا انتخابی مہم میں شرکت سے انکار
ایل اے 31 کھاوڑہ سے مسلم لیگ ن کے راجا ثاقب مجید اور ایل اے 36 جموں 3 سے مسلم لیگ ن کے محمد احسن رضا پہلی بار اسمبلی پہنچ گئے۔
ایل اے 37 جموں 4 سے مسلم لیگ ن کی مریم جاوید پہلی بار قانون ساز اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔ایل اے 38 جموں 5 سے مسلم لیگ ن کے چوہدری ذیشان علی بھی پہلی بار منتخب ہوگئے۔
ایل اے 41 کشمیر ویلی 2 سے مسلم لیگ ن کے محمد عامر شاہ اور ایل اے 43 کشمیر ویلی 4 سے مسلم لیگ ن کے محمد یٰسینلون پہلی بار قانون ساز اسمبلی پہنچ گئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات 2026: مہاجرین کی 10 نشستیں ن لیگ کے نام، مجموعی برتری برقرار




