ریاستی تشخص ،عوامی خدمت،ترقیاتی منصوبے اولین ترجیح ، وزیراعظم گیلانی

جہلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل) وزیر اعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے  عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی کروادی۔

گوہرآباد، جہلم ویلی میں وزیر اعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کے دورے کے موقع پر ڈسٹرکٹ کونسلر فیصل جاوید مغل کی قیادت میں شاندار استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم افتخار گیلانی نےکہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے وژن اور ترقیاتی مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ان شاء اللہ عوامی خدمت کا سفر جاری رکھا جائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:صدرٹرمپ پر قاتلانہ حملے کا پلان بنانیوالا شخص وائٹ ہائوس کے قریب سے گرفتار

انہوں نے بالخصوص گوہرآباد کے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے یقین دلایا کہ آپ کی امیدوں اور توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا کہ علاقے کے اجتماعی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور عوام کو درپیش مشکلات کے ازالے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی خدمت، تعمیر و ترقی اور اجتماعی فلاح و بہبود کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی۔

وزیراعظم افتخار گیلانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاست میں امن، عوام کا تحفظ اور تشخص کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر آزاد کشمیر کا ماحول بہتر بنانا اور ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ سال میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کو آگے بڑھایا جائے گا، عوامی خدمت حکومت کی اولین ترجیح ہوگی۔

وزیراعظم سید افتخار گیلانی کا عوامی خدمت اور ترقیاتی منصوبوں کے تسلسل کے عزم کا اظہار۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور: سرکاری اراضی پر قبضہ، غیر قانونی کٹائی، تجاوزات پرپابندی، دفعہ 144نافذ

وزیراعظم آزاد کشمیر کی آمد پر شہر میں جشن کا سماں، مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی جانب سے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا گیا۔

عوام نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے دورے کو خوش آئند قرار دے دیا، ضلع جہلم ویلی میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کے آغاز کی امیدیں۔

وزیراعظم افتخار گیلانی نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے مل کر ریاست کے تشخص کو بحال رکھنا ہے اور ایک مثالی ریاست قائم کرنی ہے۔

ریاست کے امن و امان کی ذمہ داری کسی ایک فرد کی نہیں، بلکہ ریاست میں بسنے والے ہر شہری کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ امن و امان کے قیام میں اپنا کردار ادا کرے۔