ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج اتوار کو مسقط میں مدمقابل ہوں گی، اہم مقابلے کیلئے دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا، جس میں شائقین کرکٹ کی نظریں نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی پر مرکوز ہوں گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:صدرٹرمپ پر قاتلانہ حملے کا پلان بنانیوالا شخص وائٹ ہائوس کے قریب سے گرفتار
ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرنے والے پاکستانی بیٹر عثمان خان بھی توجہ کا مرکز ہوں گے۔
عثمان خان کا کہنا ہے کہ وہ ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سیزن کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 191 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
رواں ایونٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے کو خاص اہمیت حاصل ہے، جہاں پاکستانی ٹیم ایک بار پھر روایتی حریف کو شکست دینے کیلئے میدان میں اترے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نئی آٹو پالیسی منظور، گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی آئے گی، ہارون اختر
دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے کو نوجوان کرکٹرز کے لیے اپنی صلاحیتیں منوانے کا اہم موقع بھی قرار دیا جا رہا ہے۔




