پشاور (کشمیر ڈیجیٹل) پشاورہائیکورٹ نے واپڈا ملازمین کو مفت بجلی یونٹس خاتمے کیخلاف دائر درخواستوں پر تحریری فیصلہ سنادیا۔
تحریری فیصلے کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے واپڈا ملازمین کومفت بجلی یونٹس خاتمے کے بعد مانیٹری الاؤنس دینے کے حکومتی فیصلے کو قانونی قرار دیدیا۔
،نگران وفاقی حکومت کی جانب سے مفت بجلی کی سہولت ختم کر کے اسے مانیٹری الاؤنس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ قانونی حدود کے اندر تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نیلم : خواتین کی گاڑی پر بجلی کی تاریں ،7خواتین اور ڈرائیور شدید زخمی
مفت بجلی یونٹس کی فراہمی کوئی مستقل یا اٹل قانونی حق نہیں بلکہ ایک انتظامی رعایت تھی،ایسی رعایت بدلتے ہوئے معاشی حالات اور قومی مفاد کے تحت تبدیل یا ختم کیا جا سکتا ہے۔
عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ نگران حکومت کا یہ قدم پالیسی کے تسلسل اور انتظامی بہتری کیلئے تھا۔
منتخب حکومت کی جانب سے اس پالیسی کو جاری رکھنے سے اس کی قانونی حیثیت مزید مستحکم ہو جاتی ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ یہ تبدیلی آئین کے آرٹیکل 4 اور 25 کی خلاف ورزی نہیں،یہ امتیاز کے زمرے میں نہیں بلکہ عام اطلاق کی ایک معاشی اصلاح ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:افسران کیلئے مفت بجلی ختم، عام شہری کی طرح بل ملیں گے،رپورٹ
تحریری فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انتظامی انتظامات مستقل قانونی حقوق کی شکل اختیار نہیں کر سکتے۔
متعلقہ حکام اس پالیسی پر عمل درآمد شفاف، منصفانہ اور یکساں طریقے سے یقینی بنائے۔




