ہر دلعزیز منشاد عباسی انتقال کر گئے، اوورسیز کشمیریوں کا اظہار تعزیت

دمام (کشمیر ڈیجیٹل) انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ پانیولہ کے نواحی گاؤں جالوٹھ سے تعلق رکھنے والے منشاد عباسی طویل علالت کے بعد دارِ فانی سے کوچ کر گئے۔

مرحوم کئی ماہ سے برین ٹیومر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ تشخیص کے بعد انہیں علاج کے لیے پاکستان منتقل کیا گیا جہاں ہسپتال میں ان کا آپریشن بھی ہوا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور انتقال فرما گئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شمالی وزیرستان:سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی،5 خوارج ہلاک،میجر احسان الٰہی شہید

مرحوم نے دیارِ غیر میں التمیمی گروپ کے ساتھ 30 سال سے زائد عرصہ گزارا اور اپنی دیانتداری، محنت اور خوش اخلاقی کی وجہ سے سب کے دلوں میں خاص مقام رکھتے تھے۔ التمیمی میں ان کے ساتھ کام کرنے والے ساتھیوں نے ہمیشہ ان کی عزت کی اور بیماری کے دوران بھی خصوصی خیال رکھا۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں اپر جالوٹھ میں ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں انہیں آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈڈیال تاجر برادری نے ایکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا، شدید احتجاج

مرحوم کی وفات کا سن کر ایریا منیجر راس الخیر سردار تصدق حسین خان، امجد کیانی صاحب، منصور احمد کیانی، سردار عمر منظور، الیاس احمد کیانی،سردار عمر منظور اویس نقوی۔ سردار سلیم ۔سردار شعیب حیدری _سردار محمد علی جنڈالوی_ڈاکٹر الیاس عطاروی اور دیگر نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین