کیلیفورنیا(کشمیر ڈیجیٹل ) ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں امریکی ایف- 35بی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی میرین ائیرکرافٹ گروپ 11 کے مطابق ایک نشست والا ا ایف- 35بی لڑاکا طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 10 بجےکیلیفورنیا کے میرین کور ائیر اسٹیشن میں رن وے تک پہنچنے سے پہلے گر گیا۔
امریکی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ پائلٹ نے پیراشوٹ کے ذریعے طیارے سے چھلانگ لگا کر جان بچائی، اسے معمولی زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شمالی وزیرستان:سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی،5 خوارج ہلاک،میجر احسان الٰہی شہید
حادثے کے بعد ائیرپورٹ کے فائر فائٹرز نے طیارے کے ملبے اور اطراف میں لگی گھاس کی آگ پر قابو پایا۔ طیارہ گرنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی، جبکہ امریکی فوج نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
واضح رہے کہ ایف- 35بی لائٹننگ II کو دنیا کے جدید ترین اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں میں شمار کیا جاتا ہے، جو روایتی انداز کے ساتھ ساتھ ورٹیکل لینڈنگ کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد ڈویژن: الیکشن کی تیاریاں مکمل،سکیورٹی سخت،پریزائیڈنگ افسران روانہ
اس طیارے کی قیمت تقریباً 102 ملین امریکی ڈالر بتائی جاتی ہے اور اسے امریکی میرین کور، برطانیہ اور اٹلی کی فضائی افواج استعمال کرتی ہیں۔




