مظفرآباد اور گرد و نواح میں کل پرامن پولنگ متوقع، پولنگ بیگز کی تقسیم کا عمل جاری

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں کل پرامن پولنگ متوقع ہے۔ اگرچہ بعض عناصر کی جانب سے انتخابی ماحول کو خراب کرنے اور خلل ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم خطے میں مجموعی فضا مکمل طور پر پرامن اور پُرسکون ہے۔ انتخابات کو شفاف اور محفوظ بنانے کے لیے انتخابی عملے کو پولنگ بیگز کی تقسیم کا عمل تیز کر دیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

مظفرآباد میں الیکشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں اور تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ انتخابی مواد اور پولنگ بیگز کی تمام پولنگ اسٹیشنوں تک محفوظ اور بروقت منتقلی کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے تاکہ کل صبح سے رائے دہی کا عمل کسی بھی رکاوٹ کے بغیر شروع کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن سبوتاژ کرنے کی ایک اورناکام کوشش؛ مظفرآباد میں بھی ‘جعلی لاشوں’ کا پروپیگنڈا بے نقاب

شہریوں کا جذبہ اور جمہوری عمل پر اعتماد:

آزاد کشمیر کے شہریوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کل بڑی تعداد میں اپنے گھروں سے نکل کر اپنا جمہوری اور آئینی حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ عوام نے اس پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی افواہ یا منفی پروپیگنڈے پر بالکل کان نہیں دھریں گے اور مکمل پرامن انداز میں ووٹ ڈال کر جمہوری عمل کو کامیاب بنائیں گے۔

مزید پڑھیں: آزادکشمیر الیکشن: انتخابی مہم آج رات 12 بجے ختم، پولنگ کی تیاریاں مکمل