الیکشن سبوتاژ کرنے کی ایک اورناکام کوشش؛ مظفرآباد میں بھی ‘جعلی لاشوں’ کا پروپیگنڈا بے نقاب

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل): آزاد کشمیر میں انتخابی عمل کو روکنے اور آئینی بحران پیدا کرنے کی کوششیں ایک بار پھر تیز ہو گئی ہیں۔

میرپور اور راولاکوٹ میں ‘جعلی لاشوں’ کا سنسنی خیز پروپیگنڈا ناکام ہونے کے بعد اب شرپسند عناصر نے مظفرآباد کا رخ کر لیا ہے،

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: حالات معمول پر، ایکشن کمیٹی کا سوشل میڈیا پروپیگنڈا بے نقاب

مظفرآباد کی سڑکوں پر گڑبڑ پھیلانے اور آگ زنی کے ذریعے امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ان شرپسند عناصر کا بنیادی مقصد انتخابات کے اگلے مرحلے میں رکاوٹیں کھڑی کرنا اور اپنی ماضی کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنا ہے۔

اس مقصد کے لیے ایک بار پھر ‘جعلی لاشوں’ کی افواہیں پھیلا کر مظفرآباد کے شہریوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،

جبکہ دوسری طرف یہ عناصر خود سرعام سڑکوں پر فساد پھیلاتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیر پاکستان کا لاڈلہ بچہ، اٹوٹ انگ ،شہ رگ تھا، ہے اور رہے گا ، ترجمان پاک فوج

سیاسی و عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ لاشوں کی سیاست اور فسادات کا واحد مقصد پرامن اور آئینی انتخابی عمل میں تاخیر لانا ہے،

کیونکہ عوام کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنے کی کوشش کرنے والے خطے کے امن سے خوفزدہ ہیں۔

تاہم، عوام بیدار ہیں اور انہوں نے اس گمراہ کن پروپیگنڈے اور پرتشدد ہتھکنڈوں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔