ساجدہ احمد کشمیری اوورسیزکشمیریوں پر برس پڑیں!

چیئرپرسن استحکام پاکستان اتحاد اور سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ساجدہ احمد کشمیری نے اوورسیز کشمیریوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ سے ایک ویڈیو میں عاشق فردوسی نامی بندہ ناچ ناچ کر، ٹپ ٹپ کر اس کی حالت غیر ہو رہی تھی اور وہ پاکستانی اداروں اور پاکستانی عوام کے لیے بکواس کر رہا تھا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب مقبوضہ کشمیر میں عورتوں کی عصمت دری ہو رہی تھی، اس وقت ان مردوں کی غیرت کہاں مر گئی تھی؟

ساجدہ احمد کشمیری نے مزید کہا کہ برطانیہ میں یہ لوگ مجرے کر رہے ہیں اور یہ سب پہلے کیوں نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے عورتوں کے سروں پر مردوں کو محافظ بنایا ہے، مگر تم جیسے بے غیرت مرد ہوتے ہیں جن کی عورتوں کی عزتیں لٹتی ہیں اور روزِ محشر تم کھڑے ہو کر جواب دو گے۔

یہ بھی پڑھیں: ریاست یرغمال،کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیرکازکو نقصان پہنچا رہی ہے،ساجدہ احمدکشمیری

روزِ محشر جوابدہی اور 25 لاکھ مہاجرین کی ہجرت کا سوال:

انہوں نے کہا کہ تم سے سوال کیا جائے گا کہ تم حق کا ساتھ دینے کے بجائے الٹا بول رہے تھے۔ ساجدہ احمد کشمیری نے یاد دہانی کرائی کہ جب لٹے پٹے 25 لاکھ لوگ مقبوضہ کشمیر سے ہجرت کر کے آزاد کشمیر آئے ہیں، تب تمہاری آوازیں کیوں نہیں نکلیں کہ ان لوگوں کو کیوں بے گھر کر دیا گیا اور جب زندگی ان لوگوں پر تنگ کر دی گئی تھی، تب ملکِ پاکستان نے انہیں پناہ دی تھی۔

ویزا اور شناختی کارڈ کی حیثیت کا تذکرہ:

ان کا کہنا تھا کہ تم وہاں کیوں ناچ رہے ہو، جبکہ تم بھی تو پاکستان سے ویزا لے کر وہاں پہنچے ہو۔ ساجدہ احمد کشمیری نے واضح کیا کہ تم کچھ بھی بول لو، مگر تمہارے پاس شناختی کارڈ ملکِ پاکستان کا ہی ہے۔

مزید پڑھیں: میں نے کبھی نہیں کہا کہ راولاکوٹ کے لوگ کشمیری نہیں ہیں: خواجہ آصف