انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کھلاڑیوں کی نئی عالمی رینکنگ جاری کر دی گئی ہے، جس میں متعدد پاکستانی کرکٹرز کی پوزیشن میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے۔
تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق پاکستان کے قومی کرکٹرز فخر زمان، شاہین آفریدی، عرفات منہاس اور سلمان مرزا سمیت کئی دیگر کھلاڑی اپنے اپنے شعبوں میں پیشرفت کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
آئی سی سی کی اس تازہ پورٹ کے مطابق کرکٹ کے تینوں عالمی فارمیٹس یعنی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کی درجہ بندیوں میں نمایاں ردوبدل سامنے آیا ہے۔ ان تبدیلیاں کا اثر بیٹرز، بولرز اور آل راؤنڈرز تینوں شعبوں کی عالمی رینکنگز پر مرتب ہوا ہے اور مختلف ملکوں کے کھلاڑیوں کی پوزیشنیں تبدیل ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: باکسر عامر خان بھی کروڑوں کے مالی فراڈ کا شکار،حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا
ٹیسٹ فارمیٹ کی تازہ صورتحال:
اگر ٹیسٹ کرکٹ کی بات کی جائے تو ٹیسٹ بیٹرز کی عالمی رینکنگ میں انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ہیری بروک نے اپنی برتری برقرار رکھی ہے اور وہ بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔
دوسری جانب جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں نے بھی ٹیسٹ درجہ بندی میں بہترین پیشرفت کا مظاہرہ کیا ہے۔ جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم ایک درجے ترقی پانے کے بعد 11 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ اسی طرح جنوبی افریقا کے ہی ویان ملڈر نے بھی زبردست پیشرفت کی ہے اور وہ 7 درجے کی بہتری کے ساتھ 17 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔
عالمی کرکٹ کونسل کی اس نئی درجہ بندی سے جہاں پاکستان کے فخر زمان، شاہین آفریدی، عرفات منہاس اور سلمان مرزا جیسے کھلاڑیوں کی عالمی سطح پر پیشرفت سامنے آئی ہے، وہیں دنیا بھر کے دیگر کھلاڑیوں کی پوزیشنز میں بھی اہم تبدیلیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔




