راولاکوٹ میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے غنڈوں نے رینجرز اور پولیس پر فائرنگ کر دی ہے جس سے دو اہلکار شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلعی کنٹرول روم راولا کوٹ بمقام چنار چوک میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی اور فورسز کے درمیان تصادم میں محمد زبیر کانسٹیبل نمبر 429 ضلع پولیس راولا کوٹ گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فنڈنگ لیکرکالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کونقصان پہنچارہی ہے ،عطاء اللہ تارڑ
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجاب رینجرز کا اہلکار آصف بھی شیدید زخمی ہے جو بے ہوش ہے۔ تصادم جاری ہے، مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
یاد رہے کہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی نے آج 27 جولائی کو الیکشن والے دن ہی مظفرآباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلا ن کیا تھا ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی ہے جس پر مظاہرین میں موجود شرپسند وں نے فائرنگ کردی ہے ،،تصادم میں مزید جانی نقصان کا بھی اندیشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ سعد رفیق کا ایکشن کمیٹی کے نام اہم پیغام، پرامن سیاسی حکمت عملی اپنانے کی تاکید
یہ بھی یاد رہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسند بھارتی سرپرستی بے نقاب ہونے پر خواتین اور بچوں کو ڈھال بنائے راولاکوٹ میں بیٹھے رہے اور الیکشن کے دن ہی ماحول خراب کرنے کی کوشش کی ،




