مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ مکمل، میرپور ڈویژن کی 13 نشستوں کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔
غیر سرکاری وغیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے ۔
ایل اے 1 ڈڈیال (میرپور)
غیر سرکاری وغیر حتمی نتائج کے مطابق حلقہ ایل اے ون ڈڈیال193 میں سے83پولنگ سٹیشن کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے چوہدری اظہر صادق 10ہزار361 ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری افسر شاہد نے 5504ووٹ لے کردوسرے نمبر پرہیں ۔
ایل اے 2 حلقہ چکسواری/اسلام گڑھ (میرپور)
غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق حلقہ ایل اے2 چکسواری سے قاسم مجید (پی پی پی) 1,285 ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار عظیم بخش چوہدری 1,241 لے کر دوسرے نمبر پر ہیں ۔
ایل اے تھری میرپور سٹی
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ایل اے 3 کے 161 میں سے131 پولنگ سٹیشن کے نتائج آگئے ہیں اور اب یہاں مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد سعید کو936ووٹ لےکر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری یاسر سلطان 9100ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں ۔
ایل اے 4 کھڑی شریف (میرپور)
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ایل اے4 کھڑی شریف ے 162 میں سے 46 پولنگ سٹیشن کے نتائج سامنے آ گئے ہیں جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے چوہدری رخسار احمد 7997ووٹ لیکر آگے جبکہ پیپلزپارٹی امیدوار چوہدری صہیب ارشد اب تک 4645ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ۔
ایل اے 5 برنالہ (بھمبر)
غیر سرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق ایل اے 5برنالہ کے176سے 107پولنگ سٹیشن کے نتائج آگئے ہیں، مسلم لیگ ن کے امیدوار کرنل(ر) وقار احمد نور19ہزار592ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کےچوہدری پرویزاشرف16ہزار335 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایل اے 6 سماہنی (بھمبر)
غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ایل اے 6 سماہنی میں مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری محمد رزاق 18336 ووٹ لے کر آگے جبکہ ان کے مقابلے میں آئی پی پی کے امیدوار علی شان سونی 9775 لیکر دورے نمبر پر ہیں۔
ایل اے 7 بھمبر
ایل اے 7 بھمبر کے 237 میں سے 50پولنگ سٹیشن کے نتائج آ گئے ہیں اور مسلم لیگ ن کے امیدوارچوہدری طارق فاروق8789ووٹ لے کر پہلے جبکہ سابق وزیراعظم چوہدری انوارالحق5359ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ ایل اے 8 کوٹلی 1 راج محل
155 پولنگ اسٹیشنز میں سے 9 کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا، جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ظفر اقبال ملک 1011 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد نواز خان 935 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ ایل اے 9 کوٹلی 2 نکیال
178 پولنگ اسٹیشنز میں سے 1 کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیاجس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے عمیر نعیم 534 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جاوید اقبال بڈھانوی 25 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ ایل اے10 کوٹلی سٹی
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے فتح محمود الحسن 1649 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدھری محمد یاسین 1330 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ ایل اے 11 کوٹلی 4 سہنسہ
پولنگ اسٹیشنز غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن راجہ آصف 70900،جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری اخلاق 4074 دوسرے نمبر پر آگئے
حلقہ ایل اے 12 کوٹلی 5 چڑہوئی
ایل اے 12چڑہوئی کے پیپلزپارٹی کے چوہدری محمد یاسین 2613ووٹوں کیساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مسلم لیگ(ن) کے راجہ ریاست1255ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ ایل اے 13 کوٹلی 6 کھوئی رٹہ
193 پولنگ اسٹیشنز میں سے 67 کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا، جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راجہ ایاز احمد خان 10389 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد ولید انقلابی 8785 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔




