ڈاکٹر مشتاق

عوام موروثی سیاست کے خاتمے کیلئے آج جماعت اسلامی کو ووٹ دیں ،ڈاکٹر مشتاق

جہلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل )جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹرمحمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ عوام ظلم پر مبنی استحصالی نظام اور نااہل موروثی قیادت کے خلاف آج 27جولائی کو ووٹ کی پرچی جماعت اسلامی کی حق میں استعمال کریں ۔

عوام نے اعتماد کیاتو جماعت اسلامی پروٹوکول اور مراعات یافتہ طبقے کی مراعات کاخاتمہ کرے گی،عوام کو صحت اور تعلیم کی معیاری سہولیات مفت فراہم کرے گی،غریبوں اور بے رزگارافراد کیلئے بیت لمال سے معاوضے فراہم کرے گی ۔
جماعت اسلامی اسلامی فلاحی ریاست قائم کرے گی،وزراء کی تعداد محدود کرے گی،سرکاری اخراجات کم کے غریبوں کو ریلیف فراہم کرے گی،ایک لاکھ نوجوانوں کو فری آئی ٹی کی سیکلز سیکھاکر باعزت روزگار کے حصول کے قابل بنائے گی۔
جماعت اسلامی سالانہ ترقیاتی بجٹ کو 7سو ارب تک لے جائے گی۔8ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرکے ریاست کو خود کفیل بنائے گی،خواتین کو وراثت میں حقوق دلائے گی،جماعت اسلامی کے فلاحی خدمات سے 17لاکھ افراد مستفیدہوئے اور ہورہے ہیں ۔
ان خیالا ت کااظہارانھوں نے حلقہ 6میں انتخابی مہم کے دوران میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ددرجنوں افراد نے جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان کیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مرحلہ وار انتخابات سے شکوک و شبہات میں اضافہ ہوگا، ڈاکٹر مشتاق

انھوں نے کہا کہ ریاست کے تمام شعبوں سیاست، معیشت، عدالت، معاشرت اور تعلیم میں اسلامی اصولوں کا نفاذ کرے گی،قرآن و سنت کی روشنی میں ایک منصفانہ اور متوازن نظامِ زندگی قائم کیا جائے گا۔
قانون سازی کو اسلامی تعلیمات کے مطابق ہم آہنگ کیا جائے گاہر شہری کو خوراک، لباس، رہائش، تعلیم اور صحت جیسی بنیادی ضروریات فراہم کی جائیں گی۔
غربت کے خاتمے کیلئےمؤثر اور جامع پالیسیاں بنائی جائیں گی۔وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا۔ سرحدوں کا تحفظ اور روزگار کے موا قع ریاست کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کا بھرپور دفاع کیا جائے گا۔
بے روزگار نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے اور ہنر مندی کے پروگرامز شروع کیے جائیں گے۔جرائم کے مؤثر خاتمے اور معاشرے میں امن و امان کے قیام کے لیے عدالتی نظام کو اسلامی اصول انصاف کی روشنی میں جدید، تیز رفتار، شفاف اور مؤثر بنایا جائے گا ۔
عدالتی نظام کو مکمل طور پر اسلامی نظام سے ہم آہنگ کرتے ہوئے شفاف اور غیر جانبدار بنایا جائے گا ہر شہری کی جان، مال اور عزت و آبرو کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔امن و امان کے قیام کے لیے مؤثر اور مضبوط اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان کو آزادکشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جائے،ڈاکٹر مشتاق خان

رشوت، سفارش اور اقربا پروری کے کلچر کا مکمل خاتمہ کریں گے۔کمزور، غریب اور مستحق افراد کی خبر گیری اور کفالت کا نظام قائم کریں گے۔