ڈاکٹر مشتاق

مرحلہ وار انتخابات سے شکوک و شبہات میں اضافہ ہوگا، ڈاکٹر مشتاق

جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ چیف الیکشن کمشنر ایک ہی دن آزاد کشمیراور مہاجرین کے حلقوں میں انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔

فری اور اینڈ فیئر انتخابات سے ہی آزاد کشمیرکے عوام کا جمہوریت پراعتماد بحال ہوگا،چیف الیکشن کمشنر کو چاہیے تھاکہ وہ اس حساس معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیتے مگر ایسا نہیں کیاگیا جس سے شکوک وشبہات میں مزید اضافہ ہورہاہے۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر عام انتخابات 2026: الیکشن شیڈول میں ترمیم، 3 مراحل میں پولنگ کا نیا شیڈول جاری

لچھراٹ میں انتخابی مہم کے دوران میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مشتاق خان نے کہاکہ چھوٹی سی ریاست اور اس کے حلقوں میں ایک ہی دن انتخابات کرانا کوئی مشکل نہیں ہے۔

مرحلہ وار انتخابات اور جہاں انتخابات ہوجائیں گے وہان نتائچ روکنا اور حالات کو خراب کریں گے،اس لیے ایک ہی دن انتخابات کاانعقاد کرایاجائے۔

انہوں نے کہاکہ جمہوریت پر کشمیری عوام کا پہلے سے ہی اعتماد اٹھا ہوا ہے اور اب اگر اس عمل کو شفاف بنانے کے بجائے مزید الجھایاگیاتو عوام کو جمہوریت پر سے اعتماد مکمل اٹھ جائے گا جو نیک شگون نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وادیِ لیپہ میں بڑا سیاسی الٹ پھیر: ریٹائرڈ پرنسپل سید ممتاز حسین بخاری کا ن لیگ کے چوہدری محمد رشید کی حمایت کا اعلان

ڈاکٹر مشتاق کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ایک ہی دن انتخابات کرائیں۔تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے انتخابات کی تاریخ کو ایک ہی دن کیاجاسکتاہے۔