ہٹیاں بالا (رپورٹ: عمر بھٹی راجپوت)آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ LA-4 سے اُمیدوار اسمبلی اور وائس چیئرمین یونین کونسل لانگلہ تبسم حسین گکھڑ نے اپنی برادری اور رشتہ داروں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی کے حق میں انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی سے دو مرحلوں پر ہونے والے مذاکرات کے بعد تبسم حسین گکھڑ نے برادری کے عمائدین اور بزرگوں سے مشاورت کی، جس کے بعد باہمی اتفاقِ رائے سے مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وارڈ ٹمبی کے معزز خاندان راجہ ثاقب مجید کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شامل
اس موقع پر تبسم حسین گکھڑ نے کہا کہ انہوں نے وسیع تر عوامی مفاد اور حلقے کی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے اور وہ آئندہ انتخابات میں ان کی کامیابی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایل اے 10 ، گُجر برادری کی بااثر شخصیات مسلم لیگ (ن) میں شامل
دوسری جانب گکھڑ برادری اور حلقہ LA-4 کی ملحقہ برادریوں کے نمائندوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی اور تبسم حسین گکھڑ کو اپنے مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔




