مسلم لیگ

ایل اے 10 ، گُجر برادری کی بااثر شخصیات مسلم لیگ (ن) میں شامل

آزاد کشمیر کے انتخابی حلقے ایل اے 10 لٹوئی رولی میں مسلم لیگ (ن) کو اس وقت بڑی سیاسی کامیابی حاصل ہوئی ،جہاں مقتدر اور بااثر گُجر برادری کی اہم شخصیات نے ساتھیوں سمیت (ن) لیگ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق گُجر برادری کی ان نامور شخصیات کی شمولیت سے حلقے کی سیاسی صورتحال میں مسلم لیگ (ن) کا پوزیشن انتہائی مضبوط اور مستحکم ہو گئی ہے۔

اس موقع پر شمولیت اختیار کرنے والے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور ترقیاتی وژن پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور حلقے میں پارٹی کی کامیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر گُجر برادری کے سرکردہ رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت، عوامی خدمات اور تعمیر و ترقی کے وژن پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بازل علی نقوی کا دورہ لچھراٹ،پی ٹی آئی ،ن لیگی کارکن پیپلزپارٹی میں شامل
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ خطے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں، اور اب وہ کندھے سے کندھا ملا کر پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں گے۔

سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں کے مطابق، اس حلقے میں گُجر برادری کا ووٹ بینک ہمیشہ سے انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے اور کسی بھی جماعت کی جیت یا ہار میں اس برادری کا فیصلہ کن کردار ہوتا ہے۔

بااثر شخصیات کے اس فیصلے نے جہاں مسلم لیگ (ن) کی پوزیشن کو حریف جماعتوں کے مقابلے میں انتہائی مستحکم اور مضبوط کر دیا ہے، وہاں مخالف سیاسی کیمپوں میں ہلچل مچا دی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:راج محل سے پیپلزپارٹی کے اہم رہنما چوہدری زمان جنگی ن لیگ میں شامل
اس شمولیت کے بعد حلقہ ایل اے 10 لٹوئی رولی میں مسلم لیگ (ن) کا پلڑا بھاری نظر آنے لگا ہے، جو آنے والے انتخابات کے نتائج پر گہرے اور دور رس اثرات مرتب کرے گا۔