مظفر آباد : کاروباری مراکز کھل گئے،کمرشل بینکوں کی انٹرنیٹ سروس بحال ،سیاسی سرگرمیاں شروع

مظفرآباد (کشمیرڈیجیٹل)آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں حالات معمول پر آ چکے ہی سیاسی سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں۔

الیکشن کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔ شہر بھر میں کاروباری مراکز کھلے ہوئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کو بھی انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آپریشن شعبان جاری،فتنہ الخوارج کیخلاف گھیرا مزید تنگ، 13 خارجی دہشتگرد جہنم واصل

بینکنگ سروسز کی بحالی پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے عوام کو درپیش مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی اور بے چینی کی فضا بھی ختم ہوگی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر ایڈہاک ایکٹ چیلنج ،ہائی کورٹ کا محکمہ سروسز کو نوٹس، تفصیلی جواب طلب

شہریوں کا کہنا ہے کہ اب جبکہ حالات معمول پر آ رہے ہیں، حکومت کو چاہیے کہ آزاد جموں و کشمیر میں دیگر عوامی مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرے تاکہ معمولاتِ زندگی مکمل طور پر بحال رہیں۔