کمالیہ ،کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جا ں بحق

پنجاب کے شہر کمالیہ میں کار اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان المناک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق میں کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں حاڈثہ رجانہ روڈ پر پیش آیا ،جاں بحق ہونے والے افراد میں 6 بچے، 2 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:رازیل : پیراگلائیڈنگ کے دوران افسوسناک حادثہ، 55 سالہ شخص ہلاک

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

 جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئےمنتقل کیا گیا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے متعلقہ حکام کی جانب سے کارروائی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان،سعودی عرب اورترکیہ کی اہم بیٹھک آج اسلام آباد میں،ٹریفک ایڈوائزری جاری

علاوہ ازیں فیصل آباد روڈ بائی پاس پر تیز رفتار کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثے میں 2 نوجوان جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔