آپریشن شعبان جاری،فتنہ الخوارج کیخلاف گھیرا مزید تنگ، 13 خارجی دہشتگرد جہنم واصل

منگی ڈیم پولیس سٹیشن پر دہشتگرد انہ واقعہ کے تسلسل میں پاک فوج ، ایف سی اور بلوچستان پولیس کاآپریشن شعبان جاری ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے فتنہ الخوارج کے 26خوارج کو 6اور 7جولائی کو پہلے ہی جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ زمینی اور اور ہوائی ایکشنز کے ذریعے فتنہ الخوارج کیخلاف متعدد کاروائیاں جاری ہیں  ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بلوچستان: دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ، ملک دشمن عناصر کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی، ڈی جی آئی ایس پی آر

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 13 خارجی دہشتگرد جہنم واصل کئے جا چکے ہیں۔آپریشن شبعان میں جہنم واصل ہونے والوں کی تعداد مجموعی طور پر 39 ہو گئی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان کے علاوہ آج صبح خضدار زیدی کے علاقے میں دہشتگردوں کا پولیس سٹیشن پر حملہ بھی پسپا ۔

فوج اور ایف سی کے دستوں کی برق رفتار کارروائی کے ذریعے 8 دہشتگردوں کے جہنم واصل ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شمالی وزیرستان، لکی مروت میں کارروائیاں، 4خوارج جہنم واصل، آئی ایس پی آر

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سے 6 مزید دہشتگردوں کے ہیلی کاپٹر آپریشنز میں مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

سکیورٹی ذرائع جولائی سے آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 75 دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔