یونائیٹڈ موٹرز کی پاکستان میں جیٹور ٹی ٹو پلگ اِن ہائبرڈایس یو وی متعارف جس کی ایکس فیکٹری قیمت 1 کروڑ 27 لاکھ 95 ہزار روپے مقرر کردی گئی ہے۔
یونائیٹڈ موٹرز نے نئی گاڑی کی بکنگ 25 لاکھ روپے کے عوض شروع کر دی ۔جیٹورگاڑی میں 1.5لیٹر ٹی جی ڈی آئی انجن کے ساتھ 3اسپیڈ ڈیڈیکیٹڈ ہائبرڈ ٹرانسمیشن اور فرنٹ وہیل ڈرائیوسسٹم نصب ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چاول ، گھی، آئل، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ، شہری پریشان
ہائبرڈ پاور ٹرین مجموعی طور پر 360ہارس پاور اور 610 نیوٹن میٹر ٹارک فراہم کرتی ہے۔ایس یو وی میں 18.4 کلو واٹ آور لیتھیم آئرن فاسفیٹ بیٹری نصب ہے۔
گاڑی این ای ڈی سی معیار کے مطابق 90 کلومیٹر تک خالص برقی رینج فراہم کرتی ہے جبکہ ہائبرڈ موڈ میں گاڑی ایک بار ایندھن بھرنے اور مکمل چارج پر 1,100 کلومیٹر تک سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
گاڑی ڈی سی فاسٹ چارجنگ کو بھی سپورٹ کرتی ہے، جس کے ذریعے بیٹری کو 30 فیصد سے 80 فیصد تک تقریباً 30 منٹ میں چارج کیا جا سکتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آئندہ سال حج مزیدمہنگا،اخراجات 13 لاکھ روپے تک جانے کا امکان
ایس یو وی میں نارمل، اسپورٹ، اکانومی، سنو، ای وی اور ایچ ای وی سمیت چھ ڈرائیونگ موڈز دیے گئے ہیں، جبکہ حفاظتی سہولیات میں چھ ایئر بیگز معیاری طور پر شامل ہیں۔




