کراچی(کشمیر ڈیجیٹل) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3ہزار روپے سے تجاوز، صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔
ایسو سی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3600 روپے کا اضافےکے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے کا ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار 86 روپے اضافے سے 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہوگیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:یونائیٹڈموٹرز جیٹور ٹی ٹو گاڑی متعارف، قیمت 1 کروڑ 27 لاکھ 95 ہزار روپے مقرر
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 36 ڈالر اضافے سے 4113 ڈالر فی اونس ہے۔
مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ سونا 3 ہزار 600 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد زیورات خریدنے کے خواہشمند افراد کو مزید مہنگائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چاول ، گھی، آئل، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ، شہری پریشان
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 86 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے مقرر ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی کا رجحان برقرار رہا، جہاں فی اونس سونا 36 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 113 ڈالر تک پہنچ گیا۔




