سندھ طاس معاہدہ معطلی ، پانی کا بطور ہتھیار استعمال دہشتگردی ،پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب

نیویارک(کشمیر ڈیجیٹل )پاکستان نے اقوام متحدہ میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی غیرقانونی قرار دیتے ہوئے بھارت کے بے بنیاد الزامات کومسترد کردیاہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اقوام متحدہ کی فوڈ سکیورٹی کانفرنس میں پاکستانی مندوب نے بھارت کو دوٹوک جواب دیدیا۔،

مزید یہ بھی پڑھیں:چوہدری لطیف اکبر کے کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری!ہائی کورٹ کا فریقین کو نوٹس جاری

پاکستانی مندوب نے کہاکہ سندھ طاس معاہدہ عالمی بینک کی ثالثی سے طے پایابھارت یکطرفہ طورپرسندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کر سکتا۔

سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ معطلی کی کوئی شق موجود نہیں،آرٹیکل 12کے تحت سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر نافذ العمل ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چاغی میں ‘فتنہ الہندوستان’ کے دہشت گردوں کی بینک لوٹنے کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز کی بڑی کاروائی

انہوں نے کہاکہ بھارت اصل مسئلے توجہ ہٹانے کیلئے سیاسی بیانات دے رہا ہے۔بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

پانی کو ہتھیار بنانا کروڑوں انسانوں کے خلاف دہشتگردی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت پاکستان کو دریائوں کے قانونی حصے سے محروم نہیں کر سکتا۔