صدر ٹرمپ کی ایران پر آج رات دوبارہ حملے کی دھمکی

انقرہ (کشمیر ڈیجیٹل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آج رات ایران پر دوبارہ شدید حملے کی دھمکی۔

تفصیلات کے مطابق انقرہ میں جاری نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے کل رات کو بھی انہیں بری طرح نشانہ بنایا، انتہائی شدید حملہ کیا اور امریکا ممکنہ طور پر انہیں آج رات پھر نشانہ بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ان کو معمولی دھمکی دی ہے کہ آج رات انہیں دوبارہ نشانہ بنائیں گے، انہوں نے جھوٹ بولا، دھوکا دیا اور 47 سال سے لوگوں کو قتل کر رہے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پشاور: آٹے کی قیمت میں اضافہ، 20کلو تھیلے کی قیمت 2900 روپے سے تجاوز

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ سابق صدر باراک اوباما کا معاہدہ بدترین تھا اور اوباما نے انہیں بہت زیادہ پیسے دیے، جہاز میں بھر کر پیسے دیے۔

انہوں نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا اور اس حوالے سے ہم نے کافی پیش رفت کی ہے، میں ان سے خوش نہیں ہوں، ہم ایک اجلاس طلب کرتے ہیں اور ایران کو جوہری ہتھیاروں سے دستبردار کرنے کی بات کرتے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:انجمنِ تاجران باغ کا کالعدم ایکشن کمیٹی کی سرگرمیوں کا بائیکاٹ، مارکیٹیں کھلی رکھنے کا اعلان

ٹرمپ نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوں، مقصد ایران کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنا ہے یعنی جوہری ہتھیاروں کا خاتمہ اور میں سمجھتا ہوں اس حوالے سے ہم نے بڑی پیش رفت کی ہے۔

ایران سے مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم ان سے اس حوالے سے بات کرتے ہیں پھر وہ چلے جاتے ہیں اور پریس کانفرنس میں کہتے ہیں ہماری اس پر بات ہی نہیں ہوئی وہ انتہائی جھوٹے ہیں۔