پشاور(کشمیر ڈیجیٹل) خیبر پختونخو ا کے بڑے شہر پشاور میں آٹے کی قیمت میں ہوشرباءاضافہ، 20کلو تھیلے کی قیمت 2900 روپے سے تجاوز کرگئی۔
ذرائع کے مطابق صوبائی دارالخلافہ پشاور میں دو روز کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 250 روپے کا اضافہ ہوا جس سے شہریوں کے ہوش اڑ گئے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:طاہرہ توقیر کا ایکشن کمیٹی کی انتشاری سیاست بارے پروگرام پھر وائرل
تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی نااہلی کے باعث خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں 20 کلو آٹے کی قیمت 2900 روپے سے تجاوز کرگئی۔
حالیہ اضافے کے بعد پشاور میں 20 کلو آٹے کی قیمت 2900 روپے سے تجاوز کرگئی۔ اوپن مارکیٹ میںمیدہ کی قیمتوں میں ایک بار پھر مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
پشاور میں فائن آٹا، اسپیشل آٹا، مکس آٹا اور سرخ آٹے کے 20 کلو اور 80 کلو کی بوری کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ دوسری طرف تندور مالکان کی جانب سے روٹی کا وزن مزید کم کر دیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سرچ آپریشن جاری، کارگو طیارے کا ملبہ مل گیا، عملے کی تلاش تاحال جاری
نان بائیوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب سے آٹے کے سپلائی پر پابندی کے باعث قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، شہر میں 20 کلو اور 80 کلو اٹے کی بوری کی قیمت میں اضافے کے بعد روٹی کا وزن مزید کم کیا ہے۔
اس سارے معاملے پر انتظامیہ نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے جبکہ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ گراں فروشوں کیخلاف ایکشن لیا جائے اور سرکاری نرخ پر آٹے کی فروخت کو یقینی بنایا جائے۔




