مدثر شمس اعوان ن لیگ میں شامل ، سیٹ جیت کر قائدکو تحفہ پیش کرونگا،چوہدری محمد رشید

ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل/عمر بھٹی راجپوت) امیدوار حلقہ ایل اے 33 نمبر 7 لیپہ ویلی چوہدری محمد رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سمیت آزاد کشمیر کی پوری قیادت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے پارٹی ٹکٹ دیا۔

انشااللہ یہ نشست جیت کر اپنی قیادت کو تحفہ دوں گاانہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جب انٹرنیٹ موجود نہیں تھا تب بھی انتخابات ہوتے تھے آج اگر انٹرنیٹ نہیں تو بھی آزاد کشمیر میں شفاف اور بروقت انتخابات ہوں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات : الیکشن کمیشن نے حتمی پولنگ اسکیم جاری کر دی، ووٹرز اور پولنگ اسٹیشنز کے تفصیلی اعداد و شمار سامنے آ گئے

انہوں نے کہا کہ حلقہ نمبر 7 کی پسماندگی کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے عوام کے مسائل حل کریں گے اور ترقیاتی کاموں کا نیا دور شروع کریں گےچوہدری محمد رشید نے کہا کہ میں ہمیشہ دیوان علی خان چغتائی کے مقابلے میں الیکشن لڑا اور ہر بار کامیاب ہوا۔۔

اس بار بھی عوام کی طاقت سے کامیابی حاصل کر کے حلقے کی خدمت کروں گا جن امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ نہیں ملا انہیں بھی ساتھ لے کر چلوں گا انہوں نے فرید خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مجھ سے زیادہ عرصے سے مسلم لیگ ن سے وابستہ ہیں ان کا مقام بہت بلند ہے ۔

میں انہیں دعوت دیتا ہوں کہ آئیں ہم سب مل کر مسلم لیگ ن کو کامیاب بنائیں آپ پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں اور آپ کو عزت اور احترام کا بھرپور مقام دیا جائے گااس موقع پر آزاد امیدوار میاں مدثر شمس اعوان نے چوہدری محمد رشید کے حق میں دستبرداری کا اعلان کردیا۔

مدثر شمس اعوان نے کہا کہ حلقے کے وسیع تر مفاد اور مسلم لیگ ن کی کامیابی کیلئے انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے آج سے وہ اپنی تمام انتخابی سرگرمیاں ختم کرتے ہوئے چوہدری محمد رشید کے شانہ بشانہ انتخابی مہم چلائیں گے اور ان کی کامیابی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بلوچستان: دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ، ملک دشمن عناصر کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی، ڈی جی آئی ایس پی آر

انہوں نے اپنے تمام ساتھیوں اور کارکنوں سے بھی اپیل کی کہ وہ مسلم لیگ ن کے امیدوار کی کامیابی کے لیے بھرپور محنت کریں لیاقت علی اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ حلقہ نمبر 7 کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام مسلم لیگی کارکنوں کا متحد ہونا ضروری ہے ۔۔

میاں مدثر شمس اعوان کا یہ فیصلہ سیاسی بصیرت کا مظہر ہے اس اتحاد سے مسلم لیگ ن مزید مضبوط ہو گی کارکن گھر گھر جا کر پارٹی کا پیغام پہنچائیں اور چوہدری محمد رشید کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔۔

پریس کانفرنس کے اختتام پر میاں مدثر شمس اعوان نے باضابطہ طور پر چوہدری محمد رشید کے حق میں دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج سے وہ ان کے ساتھ مل کر انتخابی مہم چلائیں گے اور انہیں کامیاب بنانے کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گےاس موقع پر ملک سلیم معروف مغل محمد خان چوہدری نزاکت اور دیگر مسلم لیگی کارکنان بھی موجود تھے